بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر اوما بھارتی
نے اجودھیا میں بابری مسجد انہدام کیس میں کسی طرح کی سازش سے انکارکرتے
ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں پھانسی کی سزا قبول کرنے کے لیے بھی تیار
ہیں۔محترمہ اوما
بھارتی نے بابری مسجد انہدام کیس میں اپنے اور بی جے پی کے چند
دیگر لیڈر کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ چلائے جانے کے سپریم کورٹ کے حکم
پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی سازش کا سوال ہی نہیں
ہے۔جو کچھ بھی ہوا تھا، وہ سب کھلم کھلا ہوا تھا۔